کینیا سے تعلق رکھنے والی ایک ماحولیاتی کارکن نے مسلسل 72 گھنٹے تک درخت سے لپٹ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرسبز و شاداب مدینہ، مزید21 لاکھ درخت لگانے کا نیا منصوبہ شروع
22 سالہ ٹروفینا موتھونی نے یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے درخت سے لپٹنے کے طویل ترین میراتھن کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ٹروفینا موتھونی نے اس سے قبل قائم کیا گیا ریکارڈ توڑ دیا جو گھانا کے فریڈرک بوکائے نے 50 گھنٹے، 2 منٹ اور 28 سیکنڈ تک درخت سے لپٹ کر بنایا تھا۔ موتھونی نے یہ ریکارڈ 26 جنوری کو مکمل کیا۔
ٹروفینا نے اپنا ہی ریکارڈ توڑا
واضح رہے کہ ٹروفینا موتھونی اس سے قبل بھی فروری 2025 میں 48 گھنٹے تک درخت سے لپٹ کر یہی ریکارڈ اپنے نام کر چکی تھیں تاہم اس بار انہوں نے اپنی ہی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے نیا عالمی سنگِ میل عبور کیا۔
مزید پڑھیے: کیا کوہاٹ کا منفرد ذائقے والا امرود درختوں سے غائب ہوجائے گا؟
گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹروفینا موتھونی نے کہا کہ میری پہلی کوشش ایک پیغام تھی، ایک سادہ اور قریبی عمل کے ذریعے انسانیت کو زمین سے دوبارہ جوڑنے کی کوشش۔
انہوں نے کہا کہ دوسری بار یہ ریکارڈ بنانے کا مقصد محض علامت نہیں بلکہ عزم کا اظہار تھا۔
ٹروفینا نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ دنیا کو صرف علامتی اقدامات نہیں بلکہ ثابت قدمی، تسلسل اور اس بات کے ثبوت کی ضرورت ہے کہ زمین کی دیکھ بھال وقتی نہیں بلکہ ایک مستقل ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے درخت کاٹنے پر پابندی عائد کردی
ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کوئی ایک وقتی عمل نہیں بلکہ طویل المدتی ذمہ داری ہے جس کے لیے مسلسل جدوجہد ضروری ہے۔














