مکہ مکرمہ: پاکستانی اداکارہ لائبہ خان رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ٹی وی اداکارہ لائبہ خان مکہ مکرمہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے کراچی لاپتا ہونے والی 13سالہ فین لوٹ آئی، کبریٰ خان نے ملنے کا وعدہ کرلیا

اداکارہ نے 27 جنوری کو انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کی جس میں 11 جنوری کو مکہ میں ایک نجی نکاح کی تقریب کی چند دلکش تصاویر بھی شامل تھیں۔ 29 سالہ اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ’بسْمِ اللہِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيم۔ ایک دعا کا جواب، ایک وعدہ پورا۔ ہمارا نکاح اللہ پاک کے لکھے ہوئے شہر امن اور برکت میں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے لیے دعائیں کریں…ماشاءاللہ…الحمدللہ‘۔

اس موقعے پر لائبہ خان نے سادہ سفید عبایا پہنا ہوا تھا جس پر سنہری دبکہ کی خوبصورتی تھی اور ساتھ میں سرخ دوپٹہ تھا جس پر ’جواد کی دلہن‘ لکھا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laiba Khan (@laibaakhanofficial)

اداکارہ نے قدرتی اور بغیر میک اپ کے انداز کو ترجیح دی جو ان کی بے ساختہ خوبصورتی کو نمایاں کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: اداکارہ نورین گلوانی شادی کرنے کے لیے بے تاب، دُلہے کی خوبیاں بھی گِنوا دیں

اہم بات یہ ہے کہ لائبہ خان نے اپنے شوہر کی تصویر شیئر نہیں کی اور انہیں عوامی نظر سے دور رکھا۔

انسٹاگرام پوسٹ کے بعد مداحوں اور دوستوں نے تبصروں میں محبت بھرے پیغامات بھیجے۔

مزید پڑھیں: یشما گل کی ہانیہ عامر کو شادی کی پیشکش، اداکارہ کا جواب بھی سامنے آگیا

لائبہ خان پاکستانی ٹی وی کی ابھرتی ہوئی اسٹار ہیں جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے کم وقت میں بھرپور توجہ حاصل کی اور بڑی تعداد میں آن لائن فالوورز بنائے۔

ان کے معروف سیریلز میں آفت، آس پاس، بیلگام اور دیگر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟