بلوچستان حکومت نے صوبائی محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ کے پاس پچھلے چار برسوں سے زکوٰۃ فنڈ میں پڑے چار ارب روپے اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری
اس فیصلے کے بعد محکمہ کی 400 سے 450 خالی اسامیاں ختم کی جائیں گی اور محکمے کی پراپرٹی، گاڑیاں، دفاتر اور فرنیچر بورڈ آف ریونیو کو منتقل کر دیے جائیں گے۔
محکمہ مذہبی امور کے حکام کے مطابق سیکرٹریٹ میں تعینات عملہ محکمہ نظم و نسق کو منتقل کیا جائے گا، جبکہ ضلعی سطح پر تعینات عملہ ڈپٹی کمشنرز کے سپرد اور ڈویژن کی سطح پر تعینات عملہ کمشنرز کے سپرد کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن
صوبائی حکومت کی جانب سے توقع ہے کہ ایک ہفتے کے اندر محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔














