کرک میں خوارج کا حملہ، سرکاری اہلکار کے ہُجرے اور پیٹرول پمپ کو نقصان

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فتنہ الخوارج سے وابستہ گروہ نے کرک کے علاقے بانڈا داؤد شاہ میں ایک تباہ کن دھماکا کیا، جس میں نہ صرف نائب کمشنر لکھی مروت حمید اللہ خٹک کے ہُجرہ کو نشانہ بنایا گیا بلکہ قریب ہی موجود پیٹرول پمپ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ یہ حملہ علاقے میں خوف اور انتشار پھیلانے کی خوارج کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک

دھماکا بہادر خیل گاؤں، گلستان لوکلٹی میں ہوا، جس سے ہُجرہ اور پیٹرول پمپ دونوں کو وسیع نقصان پہنچا۔ خوارج کی یہ کارروائی بنیادی طور پر عوامی اور نجی املاک کو نشانہ بنا کر خوف اور افراتفری پیدا کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ماہرین کے مطابق خوارج کا مقصد علاقائی کنٹرول اور اقتدار قائم کرنا ہے، اور یہ سب تشدد کے ذریعے انجام دیتے ہیں۔ ان کا نظریہ طاقت اور تشدد پر مبنی ہے، جسے وہ اسلام کی غلط تعبیر کے تحت اپنے ظالمانہ اقدامات کی جواز کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

فتنہ الخوارج مذہب کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے تشدد کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ علاقے میں افراتفری اور عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیطان نہیں ہوں، پاکستان اور انڈیا میں پولیو مہم کو فنڈز دیے تھے، جیفری ایپسٹین کا انٹرویو میں دعویٰ

غلام بلور نے پارلیمانی سیاست اور پشاور کو خداحافظ کہہ دیا

شکرپڑیاں میں درخت کاٹ کر میوزیم بنانے کی خبریں، حقیقت کیا ہے؟

کراچی جو کبھی سیاحوں کے لیے پرکشش شہر ہوا کرتا تھا اب اسے تندور سے کیوں تشبیہ دی جا رہی ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

ویڈیو

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

8 فروری: نوجوان بسنت منائیں گے یا ہڑتال کریں گے؟

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے