خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں اور کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 جنوری 2026 کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

اسی طرح کرم ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن انجام دیا، جس میں تبادلۂ فائر کے دوران 5 خوارج کو مؤثر طریقے سے ختم کیا گیا، کارروائیوں کے بعد علاقے میں صفائی آپریشن جاری ہے تاکہ مزید کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کیا جا سکے

یہ بھی پڑھیں: ’فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف اکساتے ہیں‘، خارجی دہشتگرد کے انکشافات

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی اعلیٰ کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وژن ’عزم استحکام‘ کے مطابق ملک میں غیر ملکی سپانسر شدہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں تیز رفتار سے جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہبازشریف پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر کہا ہے کہ ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بھرپور پزیرائی کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘بعض سیاستدان زبان پر قابو کیوں نہیں رکھتے؟’ خواتین پولیس سے متعلق بیان پر فواد چوہدری پر شدید تنقید

ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، کراچی سے لاہور اسمگل کیا جانے والا بھاری مقدار میں گٹکا پکڑا گیا

پنجاب میں صاف پانی کے نظام کی بہتری، اے آئی ٹیکنالوجی سے نگرانی مزید مؤثر بنانے کا اعلان

مدینہ منورہ میں مذہبی امور کی انسپکشن ٹیمیں متحرک، حجاج کرام کی واپسی کا شیڈول جاری

ڈاکٹر شوہر نے بیوی کی نگرانی کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی لگا دیے، دلہن نے خودکشی کرلی

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ