پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار ایک سو روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد سونے کی قیمت پہلی بار ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 21 ہزار ایک سو روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 18 ہزار 90 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 211 ڈالر اضافے کے بعد سونا 5293 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔













