موجودہ سیاست کسی سرکس سے کم نہیں، ترقی پیچھے رہ گئی، عطا تارڑ

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ سیاست کسی سرکس سے کم نہیں ہے۔ ملک میں ڈویلپمنٹ کی سیاست پیچھے رہ گئی ہے جبکہ بیانیے کی سیاست آگے نکل گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خیبر پختونخوا کی یوتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال کی طلبہ سیاست نے انہیں زندگی کے کئی اہم سبق سکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سیاست میں آگے لانا اور انہیں مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اپوزیشن پر تنقید، شیڈو کیبینٹ بنانے کا مشورہ

عطا تارڑ نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ محض تنقید کے بجائے شیڈو کیبینٹ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج جو سیاست پروان چڑھ رہی ہے وہ کسی سرکس سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیے دہشتگردوں کو اپنا نظریہ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈویلپمنٹ کی سیاست پیچھے رہ گئی ہے جبکہ بیانیے کی سیاست آگے نکل گئی ہے۔
انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے وڈیروں، زمینداروں اور جاگیرداروں کی سیاست ہوا کرتی تھی، مگر اب سیاست کا رخ مزید بگڑ چکا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقی کو ترجیح دی اور ترقیاتی منصوبوں کو گلی محلوں تک پہنچایا۔ انہوں نے لیپ ٹاپ اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خالصتاً میرٹ پر شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب کورونا وبا آئی تو لیپ ٹاپ اسکیم کی وجہ سے تعلیم اور معیشت کا پہیہ چلتا رہا، جو اس منصوبے کی افادیت کا واضح ثبوت ہے۔

تنقید کا حق، لیکن کارکردگی کے ساتھ

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تنقید تب کریں جب خود اس سے بہتر کارکردگی دکھائیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جب غریب بچوں کے لیے منصوبے بنتے ہیں تو تنقید شروع ہو جاتی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جب دانش اسکول بنانے کی بات ہوئی تو لوگوں نے مخالفت کی، مگر وزیراعظم شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ وہ دانش اسکول ضرور بنائیں گے تاکہ غریب بچوں کو معیاری تعلیم مل سکے۔

خیبر پختونخوا کے وسائل اور بدانتظامی

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، مگر بدقسمتی سے وہاں جس کا زور چلتا ہے وہ ماربل نکال رہا ہے، جو وسائل کے غلط استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔

سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کا کردار

عطا تارڑ نے کہا کہ فرانزک لیب کی مدد سے زینب قتل کیس حل کیا گیا۔ انہوں نے لاہور دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جس میں ڈی آئی جی کیپٹن مبین شہید ہوئے، سیف سٹی منصوبے کی مدد سے اس کے سہولت کار کو گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں اسے سزائے موت سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے سیاستدانوں کو تنقید برداشت کرنے کی عادت اپنانا ہوگی، عطا اللہ تارڑ

وزیر اطلاعات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب سیاست گانوں اور شعر و شاعری کی نذر ہو چکی ہے، جبکہ ہم مسابقت اور کارکردگی کی سیاست چاہتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!