نایاب فلکیاتی مظہر بلیک مون کب اور کیوں رونما ہوتا ہے؟

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بلیک مون ایک نایاب قمری مظہر ہے جسے رسمی طور پر فلکیاتی اصطلاح نہیں بلکہ عوام میں مقبول نام دیا گیا ہے۔ بلیک مون دراصل نیو مون کے دوران وقوع پزیر ہوتا ہے، جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے۔ اس وقت چاند کی روشن جانب زمین کی طرف نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے یہ آنکھوں سے نظر نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں: 23 اگست کو نایاب فلکیاتی مظہر بلیک مون رونما ہوگا

یہ مظہر عام طور پر ہر 29 ماہ بعد رونما ہوتا ہے اور بلیو مون کے برعکس، ایک ہی کیلنڈر مہینے میں دوسری نیو مون کو بلیک مون کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات، اگر کسی موسم میں چار نیو مون آ جائیں، تو تیسرے نیو مون کو بلیک مون قرار دیا جاتا ہے۔

نیو مون کے دوران چاند مکمل طور پر سیاہ نظر آتا ہے، کیونکہ وہ سورج کے اسی حصے سے گزرتا ہے جس سے اس کا غیر روشن رخ زمین کی جانب ہوتا ہے۔ تاہم، سورج غروب ہونے کے تقریباً 30 سے 40 منٹ بعد مغربی آسمان میں ہلکی سی ہلالی شکل واضح ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟

ماہرین کے مطابق اگلا بلیک مون 31 اگست 2027 کو نظر آئے گا، جو آسمان میں نایاب اور دلچسپ مناظر کا سبب بنے گا، اس سے قبل 23اگست 2025 کو بلیک مون نمودار ہوا تھا۔

یہ مظہر فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے اور رات کے آسمان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی