23 اگست کو نایاب فلکیاتی مظہر بلیک مون رونما ہوگا

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کے آسمان شناسوں کے لیے 23 اگست 2025 ایک منفرد لمحہ لے کر آرہا ہے، جب نایاب فلکیاتی مظہر بلیک مون نمودار ہوگا۔ یہ واقعہ امریکی مشرقی وقت کے مطابق صبح 2 بجکر 06 منٹ (پاکستانی وقت صبح 11 بجکر 06 منٹ) پر رونما ہوگا۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ منظر عام آنکھ سے دکھائی نہیں دے گا کیونکہ اس دوران چاند کا روشن رخ سورج کی طرف ہوگا اور زمین کی جانب اس کا سیاہ رخ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والے بلڈ مون چاند گرہن کے بارے میں 7 عجیب و غریب حقائق کیا ہیں؟

اگر کسی ایک ماہ میں دو نئے چاند آجائیں تو یہ بلیک مون کہلاتا ہے، جو تقریباً ہر 29 مہینے بعد ہوتا ہے۔

جب کسی موسم میں (جیسے گرمی یا خزاں) چار نئے چاند آجائیں تو ان میں تیسرا بلیک مون کہلاتا ہے۔ یہ مظہر تقریباً ہر 33 مہینے بعد رونما ہوتا ہے۔

چونکہ قمری چکر اور شمسی کیلنڈر میں مکمل مطابقت نہیں، اس لیے اکثر موسم میں 3 نئے چاند ہوتے ہیں جبکہ چوتھا غیر معمولی ہوتا ہے، اسی لیے تیسرا نیا چاند بلیک مون قرار پاتا ہے۔

23 اگست کا بلیک مون

یہ مظہر موسمی بلیک مون ہے، یعنی موسمِ گرما میں چار نئے چاند کے آنے کی صورت میں تیسرا۔ اس دوران چاند زمین اور سورج کے درمیان ہوگا، اس لیے یہ دکھائی نہیں دے گا اور رات کا آسمان غیر معمولی طور پر تاریک ہوگا۔

گزشتہ موسمی بلیک مون 19 مئی 2023 کو ہوا تھا، جبکہ اگلا اگست 2027 میں دوبارہ رونما ہوگا، یعنی یہ واقعہ تقریباً ہر 33 مہینے بعد آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بلیک مون کو براہِ راست دیکھنا ممکن نہیں، لیکن اس شب آسمان غیر معمولی حد تک صاف اور گہرا ہوگا۔ اس موقع پر کہکشاں (Milky Way) اور ستاروں کا شاندار منظر دیکھا جا سکے گا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں روشنی کم ہو۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ’’بلیک مون‘‘ فلکیات میں رسمی اصطلاح نہیں ہے، تاہم یہ قمری چکر اور کیلنڈر کے میل کی وجہ سے ایک دلچسپ اور نایاب مظہر سمجھا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی