امریکا میں 27 جنوری 2026 کو ناسا (NASA) کے ایک WB‑57 تحقیقاتی طیارے کو ہسٹن، ٹیکساس کے قریب الینگٹن ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی جب اس کے لینڈنگ گیئر نے کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے طیارہ بیلی لینڈنگ یعنی پیٹ کے بل رن وے پر پھسلتا ہوا اتر گیا۔
ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ طیارے کے نیچے سے شعلے اور دھواں اٹھ رہا تھا جبکہ اس کے پروں میں تھوڑا سا جھٹکا محسوس ہوا۔
NASA plane lands without landing gear at Houston-area airport after mechanical issue pic.twitter.com/c7bipTwbpZ
— Catch Up (@CatchUpFeed) January 28, 2026
ناسا نے ایکس پوسٹ پر اعلان کیا کہ طیارے کے ساتھ ایک میکینیکل مسئلہ پیش آیا جس کی وجہ سے لینڈنگ گیئر کھل نہ سکا، تاہم عملہ بالکل محفوظ ہے اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ وجہوہات کی جانچ کے لیے مفصل تحقیق کی جائے گی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بیلی لینڈنگ کے بعد فائر ٹرکس، ایمرجنسی رسپانڈرز اور فرسٹ ریسپانڈر عملہ موقع پر موجود تھے، اور بعد ازاں پائلٹ محفوظ طریقے سے طیارے سے باہر آگیا۔
یہ WB‑57 تحقیقاتی طیارہ ناسا کے High Altitude Research Program کا حصہ ہے اور 1970 کی دہائی سے مختلف سائنسی مشنز میں استعمال ہوتا رہا ہے۔













