کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے اسلام آباد بھر میں درختوں کے لیے جامع کیو آر کوڈنگ منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، جو اسمارٹ ماحولیاتی نظم و نسق کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
اس ڈیجیٹل نظام کے تحت ہر درخت کی قسم کی درست شناخت، صحت کی بروقت نگرانی اور ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی ممکن ہو سکے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف قدرتی وسائل کے تحفظ کو فروغ ملے گا بلکہ وفاقی دارالحکومت کے سبز اثاثوں کے مؤثر انتظام میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
The Capital Development Authority has launched a comprehensive QR-coding initiative for trees across Islamabad, marking a major step toward smart environmental management. This digital system will allow precise species identification, real-time monitoring of tree health, and… pic.twitter.com/8O1fg4wIPw
— Capital Development Authority – CDA, Islamabad (@CDAthecapital) January 27, 2026
سی ڈی اے کے مطابق یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے شجرکاری، تحفظِ ماحول اور شہری منصوبہ بندی کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ ہر درخت کو ایک منفرد ڈیجیٹل شناخت دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد درختوں کی کٹائی کی روک تھام، ان کی صحت کی نگرانی اور شہری ماحول کو سرسبز رکھنے میں مدد کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:درختوں سے محبت: نوجوان سماجی کارکن نے درخت سے 72 گھنٹے لپٹے رہ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا
کیو آر کوڈنگ سسٹم کی خصوصیات:
ڈیجیٹل ریکارڈ: ہر درخت کا ڈیٹا بیس میں اندراج، جس میں قسم، عمر اور مقام شامل ہے۔
نگرانی: سی ڈی اے اور متعلقہ ادارے درختوں کی حالت کی آسانی سے نگرانی کرسکیں گے۔
تحفظ: درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔
ماحولیاتی آگاہی: شہریوں کو درختوں کے بارے میں معلومات تک آسان رسائی ملے گی۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد پہلے سے زیادہ سرسبز، 26 ہزار پیپر ملبری کے بدلے 46 ہزار درخت لگائے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلام آباد کے گرین کور (Green Cover) کو برقرار رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ متعلقہ حکام کو درختوں کے انتظام میں شفافیت لانے کا موقع ملے گا۔














