ترکیہ رن آف الیکشن: اردوان کو قلیچ دار اوغلو پر واضح برتری

اتوار 28 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ رن آف الیکشن 2023 میں رجب طیب اردوان کو ابتدائی نتائج میں اپنےمخالف اُمیدوار پر واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق 92.96 فیصد گنتی مکمل ہونے کے بعد جو نتائج سامنے آئے ہیں ان میں صدر رجب طیب اردوان 52.5 فیصد ووٹ لے کراپنے حریف کمال قلیچ دار اوغلو سے آگے ہیں۔ ان نتائج میں وہ 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نتائج کے مطابق اس وقت رجب طیب اردوان کے حریف کمال قلیچ دار اوغلو 47.50 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

رجب طیب اردوان نے اس وقت تک 25.5 ملین سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ کمال قلیچ دار اوغلو نے 23.1 ملین ووٹ حاصل کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp