بھارت۔یورپی تجارتی معاہدے کیخلاف ٹرمپ ٹیم  یورپ پر سخت برہم

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھارت اور یورپی یونین کے درمیان نئے آزاد تجارتی معاہدے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے یورپی قیادت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کے معاملے میں اپنے مؤقف کو کمزور کر رہی ہے اور جغرافیائی سیاست کے بجائے معاشی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیںصدر ٹرمپ بھارت سے بدظن کیوں ہوئے؟ امریکی اخبار نے بھید کھول دیا

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک یوکرین۔روس جنگ کے محاذ پر ہونے کے باوجود ایسے فیصلے کر رہے ہیں جو بالواسطہ طور پر روسی معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی تیل پر پابندیوں کے بعد بھارت نے سستا روسی خام تیل خریدا اور یورپ نے اسی تیل سے تیار شدہ مصنوعات خریدیں، جس سے جنگ کی مالی معاونت ہوئی۔

بیسنٹ کے مطابق امریکا نے روسی تیل خریدنے پر بھارت پر ٹیرف عائد کیا، مگر یورپی ممالک نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کو جب بھی یوکرین کی حمایت کی بات کرتے سنا جائے تو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اس نے تجارت کو جنگ کے خاتمے پر ترجیح دی۔

یورپی یونین اور بھارت کے درمیان یہ معاہدہ حالیہ برسوں کے بڑے تجارتی معاہدوں میں شمار ہوتا ہے، تاہم واشنگٹن میں اسے یورپ کی بدلتی ترجیحات اور پیچیدہ سفارتی حکمتِ عملی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب