ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت نے تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرلی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 21200 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 18 ہزار 175 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کا ہو گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 212 ڈالر اضافے کے بعد 5505 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار ایک سو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد سونے کی قیمت پہلی بار ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی اور سونا 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے تک پہنچ گیا تھا۔














