سعودی عرب کے شہر حائل میں حائل ٹویوٹا انٹرنیشنل بایا ریلی 2026 کا 21 واں ایڈیشن شاندار افتتاح کے ساتھ شروع ہوگئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز حائل کے گورنر اور حائل ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین پرنس عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے ریلی کا افتتاحی فلیگ آف کیا اور شرکا کو روانہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ریلی ڈاکار 2026 کی تفصیلات جاری، 69 ممالک کے 812 ڈرائیور شریک ہوں گے
یہ عالمی ایونٹ فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی لا آٹو موبائل ورلڈ بایا کپ (ایف آئی اے)، فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی لا آٹو موبائل مڈل ایسٹ بایا کپ(ایف آئی ایم)، فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی موٹر سائیکل ورلڈ بایا کپ اور فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی موٹر سائیکل ایشیا بایا کپ کا حصہ ہے، جبکہ سعودی ٹویوٹا بایا چیمپئن شپ کا بھی افتتاحی مرحلہ ہے۔
پرنس عبدالعزیز نے اس موقع پر کہا کہ حائل ریلی 2 دہائیوں سے کامیابی کی مثال ہے اور سعودی قیادت اور حائل کے عوام کی حمایت سے یہ عالمی موٹر اسپورٹس کا پلیٹ فارم بن چکی ہے جو ٹورزم اور اکنامک گروتھ کو فروغ دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے شہر حائل نے آف روڈ گاڑیوں کے سب سے بڑے قافلے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا
انہوں نے مزید کہا کہ ریلی کی عالمی چیمپئن شپ کیلنڈرز میں شمولیت حائل کی ریپوٹیشن کو مزید بڑھاتی ہے اور اسے ریلی چیمپئنز اور مہمانوں کے لیے ممتاز مقام بناتی ہے۔
افتتاحی تقریب کے بعد کوالیفائنگ اسٹیج شروع ہو گیا، جو 6 کلومیٹر طویل ٹائمڈ اسٹیج ہے اور پہلے فل اسٹیج میں ٹاپ دس ریسنگ ٹیموں کی اسٹارٹنگ پوزیشن کا تعین کرے گا، جس کے ساتھ ہی حائل ٹویوٹا انٹرنیشنل ریلی 2026 باضابطہ طور پر آغاز ہو گیا۔













