پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر شیلیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے دو بڑے اسٹارز شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ پیشہ ورانہ رویے اور کاروباری سمجھ کے اعتبار سے بھی ایک جیسے ہیں۔

شیلیندر نے پرینکا چوپڑا کے حوالے سے کہا کہ ’پریانکا چوپڑا جیسے لوگ ہماری صنعت کے برانڈ ایمبیسڈر ہونے چاہئیں۔ میں نے یہ سوال کئی بار پوچھا ہے کہ بالی ووڈ کی آواز کون ہے؟ پچھلے 15 سالوں سے یہ کرن جوہر ہیں لیکن کیا وہ واقعی بالی ووڈ کی نمائندگی کرتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی کروڑوں کی لگژری گھڑی نے سب کو حیران کردیا، اس میں کیا خاص ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ پریانکا بالی ووڈ کی آواز ہونی چاہیے تھی لیکن ہم نے ان کے ساتھ اتنا برا سلوک کیا کہ وہ ملک چھوڑ گئیں وہ بالی ووڈ کی شہرت کو عالمی سطح پر لے جا سکتی تھی لیکن وہ چلی گئیں یہاں تک کہ ویرات کوہلی بھی ملک چھوڑ دیتے ہیں۔ وہ میچ کھیلتے ہیں اور فوراً چلے جاتے ہیں۔

شیلیندر نے پھر شاہ رخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور کاروبار کی سمجھ نے انہیں سب سے کامیاب اداکاروں میں شامل کیا۔ انہوں نے پریانکا کا موازنہ شاہ رخ سے کیا اور کہا کہ اگر آپ شاہ رخ دیکھیں تو وہ سب سے فوکسڈ اسٹارز میں سے ہیں۔ وہ اپنے کام کو سمجھتے ہیں، اور جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ شہرت کیا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ جس سینما کو وہ بناتے ہیں، وہ انہیں بناتی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ سینما ہیں اور ایک خاموش آپریٹر ہیں۔ وہ مکمل پیشہ ور ہیں اور کبھی کسی کو نیچے نہیں کرتے۔ پریانکا چوپڑا اور شاہ رخ خان انڈسٹری کے ٹاپ لوگ ہیں۔ میں کہوں گا یہ وہ لوگ ہیں جو ہماری صنعت کے ایمبیسڈر ہونے چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں بہت ہم خیال ہیں۔ شخصیات اور کاروبار کے رویے میں مشابہت رکھتے ہیں کوئی فضول بات نہیں۔ دونوں بے حد باصلاحیت ہیں، اور انہوں نے اپنے کیریئر کو ہینڈل کرنے میں تقریباً ایک جیسے انداز اپنائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا