کراچی کے نوجوان جو نہ صرف گوگل کو اردو، پشتو اور سندھی سکھا رہے ہیں بلکہ ان زبانوں میں گوگل کی اصلاح بھی کر رہے ہیں۔
گوگل ان رضاکاروں کو ہاتھوں سے لکھے الفاظ ، مختلف جملے اور لفظوں کے لیے ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔
گوگل ٹرانسلیشن میں روز بروز آنے والی بہتری کا سہرا انہی نوجوانوں کے سر سجتا ہے۔
یہ نوجوان نہ صرف گوگل کو زبان سکھا رہے ہیں بلکہ پاکستان میں پائے جانے والے ایسے پودوں اور درختوں سمیت ان اشیاء کی انٹری بھی کرتے ہیں جو ابھی دنیا کے سامنے نہیں آئے۔