بھارت کی نئی پارلیمنٹ کا افتتاح: وزیر اعظم مودی کو شدید تنقید کا سامنا

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی کے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس سمیت 19 جماعتوں نے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا۔

اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دَل نے تابوت سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور بھارت کی نئی پارلیمنٹ کو تابوت جیسا قرار دیا۔

اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دَل نے بھارت کی نئی پارلیمنٹ کو تابوت جیسا قرار دیا ہے (تصویر۔بشکریہ سوشل میڈیا)

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح صدر کو کرنا چاہیے تھا۔ لیکن مودی نے تکبر میں اپنی تشہیر کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا افتتاح خود کیا جو بھارتی جمہوریت کی تذلیل ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا تھا۔ افتتاحی تقریب میں پنڈٹ پادری اور دیگر مذاہب کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس تقریب کی اہم بات یہ تھی کہ وہاں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی گئی جسے تمام لوگوں نے خاموشی سے سنا۔

تقریب میں اسلام، بدھ مت، جین، پارسی، سکھ، ویدک وغیرہ جیسے مذاہب کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب