پی آئی اے کی نجکاری میں کسی بڈر کو کوئی رعایت نہیں دی گئی، سیکریٹری نجکاری

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکریٹری نجکاری کمیشن نے واضح کیا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں کسی بڈر کو کوئی رعایت نہیں دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ عارف حبیب گروپ کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست زیر التوا ہے، تاہم یہ درخواست کسی کو نااہل قرار دینے کی بنیاد نہیں بنتی، پی آئی اے کے تمام بڈرز کی فنانشل مینجمنٹ یونٹ کے ذریعے اسکروٹنی کی گئی، جبکہ ورلڈ بینک، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں سے بھی رپورٹس حاصل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈھانچہ جاتی اصلاحات، نجکاری اور ڈیجیٹائزیشن سے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، اسحاق ڈار

سینیٹر افنان اللہ خان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے کمیٹی کو نجکاری پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی، سینیٹر عمر فاروق نے پی آئی اے کی نجکاری کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں شفافیت پر سوالات ہیں۔ اس پر چیئرمین کمیٹی نے جواب دیا کہ پی آئی اے ہر سال تقریباً 100 ارب روپے کا نقصان کر رہی تھی، اب جب نجکاری ہو رہی ہے تو اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کا مجموعی بجٹ 17 ہزار ارب روپے ہے، اگر نجکاری سے 900 ارب روپے کی بچت ہو جائے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

سیکریٹری نجکاری کمیشن کے مطابق اگر ڈسکوز کی نجکاری نہ کی گئی تو ہر سال 300 سے 400 ارب روپے کا اضافی بوجھ قومی خزانے پر پڑے گا، جبکہ مختلف سرکاری ادارے مجموعی طور پر سالانہ 900 ارب روپے کا نقصان کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کو اقتصادی اصلاحات میں سنگ میل قرار دے دیا

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے، جن میں 3 بڑے ہوائی اڈے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 5 ڈسکوز اور 2 جینکوز کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ وزیر اعظم نے نجکاری کمیشن کی استعداد کار بڑھانے اور نجکاری پروگرام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ مارکیٹ سے بہترین کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس وقت نجکاری کمیشن کے پاس 6 کنسلٹنٹس موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ