ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی مؤخر کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا چاہیے یا نہیں؟ ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے سامنے آگئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق کٹ کی رونمائی آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ کے ٹاس کے بعد متوقع تھی، تاہم ناگزیر وجوہات کے باعث اس تقریب کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ پیر کو سامنے آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلہ دیش کو ورلڈکپ سے باہر کیے جانے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے دہرا معیار قرار دیا تھا۔
اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: کیا پاکستانی ٹیم ٹائٹل جیت سکے گی؟ راشد لطیف کا تبصرہ
ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہوگا، جبکہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ اسی روز نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔














