ایمازون کی اوپن اے آئی میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمازون مبینہ طور پر اوپن اے آئی میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنارہی ہے، جس کے تحت کمپنی کی مجموعی ویلیوایشن 500 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ اوپن اے آئی اس وقت مجموعی طور پر 100 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش میں ہے، جس کے نتیجے میں کمپنی کی مالیت تقریباً 830 ارب ڈالر تک جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمازون کا بھارت میں 2030 تک 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اس سلسلے میں ایمازوں کی جانب سے مذاکرات کی قیادت کمپنی کے سی ای او اینڈی جیسی کررہے ہیں، جو اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین سے براہ راست مذاکرات میں مصروف ہیں۔

اوپن اے آئی اضافی سرمایہ حاصل کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ کے خودمختار ویلتھ فنڈز سے بھی بات چیت کررہی ہے، جبکہ دیگر ممکنہ شراکت داروں میں اینویڈیا، مائیکروسافٹ اور سافٹ بینک شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ معاہدہ سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمازون کا اپنے 30 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ، تاریخی ڈاؤن سائزنگ کی وجہ کیا بنی؟

یہ ممکنہ شراکت اس لیے بھی خاصی توجہ کا مرکز بن رہی ہے کیونکہ ایمازون کے اوپن اے آئی کے حریف ادارے اینتھروپک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، ایمازون کی اے ڈبلیو ایس اینتھروپک کی بنیادی کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہے اور ایمازون اس ادارے میں ایکویٹی بھی رکھتی ہے۔

مزید یہ کہ ایمازون نے انڈیانا میں 11 ارب ڈالر لاگت سے ایک بڑا ڈیٹا سینٹر کیمپس بھی قائم کیا ہے، جو خصوصی طور پر اینتھروپک کے ماڈلز کو چلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اگر اوپن اے آئی کے ساتھ یہ نیا معاہدہ طے پا جاتا ہے تو مصنوعی ذہانت کے عالمی منظرنامے میں ایمازون کا کردار مزید مضبوط ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘