ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو خفیہ ڈیڈ لائن دینے کا دعویٰ، امریکی میزائل بردار بحری جہاز ایلات پہنچ گیا

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خفیہ طور پر ایران کو ایک ڈیڈ لائن دی ہے، جس سے قبل جوہری معاہدہ قبول نہ کرنے کی صورت میں بڑی فوجی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی پروازیں متاثر، عالمی ایئرلائنز الرٹ

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ڈیڈ لائن دیے جانے کے بعد خطے میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت تیز کردی گئی ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران مقررہ وقت میں جوہری معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

اسی تناظر میں تازہ پیشرفت کے طور پر ایک امریکی میزائل بردار تباہ کن بحری جہاز اسرائیل کے بحیرہ احمر کے شہر ایلات کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگیا ہے، جسے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے جوڑا جارہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ڈیڈ لائن کی مدت ظاہر نہیں کی اور کہا کہ اس کی تفصیلات صرف انہیں معلوم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے معاہدہ ہوجائے گا، بصورت دیگر آئندہ کے حالات خود واضح کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’امریکا ایران کی طاقت کو سمجھنے میں ناکام‘

دوسری جانب ایرانی نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی صورت اپنے جوہری اور دفاعی پروگرام پر نظرثانی نہیں کرے گا۔ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ یورینیم افزودگی، میزائل پروگرام اور دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ امریکا ایران سے یورینیم افزودگی پر پابندی، پہلے سے افزودہ یورینیم کی بیرونِ ملک منتقلی، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذخیرے پر حد بندی اور خطے میں اتحادی گروہوں کی حمایت میں کمی کا مطالبہ کرتا رہا ہے، ایران ان تمام نکات کو پہلے ہی ناقابل قبول قرار دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن دفاعی صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں ہوگی، ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترکیہ کے دورے کے دوران بھی اس مؤقف کو دہرایا اور کہا کہ ایران کی دفاعی اور میزائل صلاحیتیں کسی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گی، ان کے مطابق ایران باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم قومی دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

عباس عراقچی نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو نہ صرف برقرار رکھے گا بلکہ قومی ضروریات کے مطابق ان میں مزید اضافہ بھی کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟