پی ٹی آئی کو نم آنکھوں سے خیرباد کہنے کے 2دن بعد گلوکار ابرارالحق کو لندن میں منعقدہ ایک کنسرٹ میں گانا گاتے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔
سوشل میڈیا پرابرارالحق کی ویڈیو وائرل ہونے کے فوراً بعد ٹرینڈ لسٹ میں چلی گئی۔ ویڈیو میں ابرارالحق کو پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد لندن میں کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ابرارالحق جو ایک پاکستانی گلوکار ہیں، نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز تحریک انصاف سے شروع کیا اور اختتام بھی تحریک انصاف ہی سے کیا۔ 2 روز قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف رہنما ابرارالحق نے روتے ہوئے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا
لندن میں کنسرٹ والی ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے، اپنے انداز میں اظہار خیال کیا۔ ٹویٹر پر ابرار کے نام سے ٹرینڈ چلا تو انسٹاگرام پر میمز بننے لگے
ٹویٹر پر صارفین کا ردعمل
سوشل میڈیا صارف شمع جونیجو کی طرف سے ایک ویڈیو ٹویٹ کی گئی جس میں انہوں نے تبصرہ شروع کرتے ہوئے کہا
رونا؟ کون سا رونا؟ ابرارالحق اپنے بزنس میں واپسی کرتے ہوئے۔
Crying, what crying?
Abrar ul Haq Back to business in Londonpic.twitter.com/dEmmZFoelZ
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) May 28, 2023
ماورا مظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سارے اداکار ہی ہیں
All actors are found in PTI
— Mavra Muzaffar (@mmavra2) May 28, 2023
شہزاد شیخ نے سوال کیا کہ اگر کنسرٹ کرنا ہی تھا تو یہ گانا کیوں گایا؟
Theek hay Abrar ul Haq ko concert karna tha par ye gana kyon gaya unho nay? pic.twitter.com/uwFYEw6a9v
— Shehzad Ghias Shaikh (@Shehzad89) May 28, 2023
اس کے جواب میں صارف نے وضاحت دی کہ فن کار اپنے نام، کام اور پیسے سے زیادہ وفادار ہوتا ہے
Artist is more loyal to his work , name , fame and money .
— AZFAR (@shak_drazfar) May 29, 2023
نور نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں ابراالحق جیسے لوگوں کے لیے کوئی رحم نہیں ہے۔
I don’t have sympathy for people like Abrar because when they have a voice, they use it to spew hate and incite violence. pic.twitter.com/lC1SfV86vC
— Nur (@mochalattteeee) May 26, 2023
کسی کو یہ عمل منافقت لگا تو کسی نے کہا کہ یہ آنسو تو مگرمچھ کے ہیں۔
What a hypocrite
— Abubaker Khalid (@AbubakerKhalid) May 29, 2023
Crocodile tears
— tasneem ahmed (@tasneem13421006) May 28, 2023
لندن میں موجود ابرارالحق سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کیوں چھوڑی؟ اور آئندہ کیا ارادے ہیں؟ جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’وہ کچھ ڈیلیور کرنے کے لیے سیاست میں آئے تھے لیکن دور دور تک اس کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ اب وہ کچھ آرام کرنا چاہتے ہیں۔‘
Asked Abrarul Haq why he cried during the press conf walking out on PTI and whether he was threatened or blackmailed by anyone.
He replied: pic.twitter.com/cSF64QRfwz
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) May 28, 2023