پولیس اور ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں پولیس خدمت مرکز کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کیمپ آفس اسلام آباد میں آگ بھڑک اٹھی
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی کے بورڈ میں لگی، جس پر اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو پھیلنے سے قبل ہی مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں حملہ کرنے والا خود کش بمبار کہاں کا تھا، کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ ابتدائی رپورٹ آگئی
واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، جبکہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، حکام کے مطابق عمارت کو احتیاطی تدابیر کے تحت کلیئر کرلیا گیا ہے اور معمول کی سرگرمیاں بحال ہیں۔
اسلام آباد ایف سکس پولیس خدمت مرکز آگ لگنے کا واقعہ
پولیس اور ریسکیو اداروں کی بروقت کارروائی ۔
پولیس خدمت مرکز کی عمارت میں شارٹ سرکٹ سے بجلی کے بورڈ میں آگ لگی تھی۔
آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے ۔
کسی بھی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ pic.twitter.com/07NiWw616m
— Tayyab Gondal (@TayybGondal) January 31, 2026














