سعودی عرب کی بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیے، 108 ہلاک، 10 جوان شہید

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہاپسندی کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اس حوالے سے اپنے اصولی اور دوٹوک مؤقف کی ایک بار پھر تجدید کرتی ہے۔

بیان میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مملکتِ سعودی عرب پاکستان کی سلامتی، استحکام اور امن کے خلاف ہونے والی تمام کارروائیوں کی مخالفت کرتی ہے اور دہشتگردی کے خلاف عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: دہشتگردی کے واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت

 یاد رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 108 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے، اس دوران دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے 10 بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟