بھارت ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدے گا، امریکی صدر ٹرمپ

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدے گا اور اس حوالے سے ایک معاہدے کا تصور پہلے ہی طے پا چکا ہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن سے فلوریڈا میں واقع اپنی رہائش گاہ جاتے ہوئے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم یہ معاہدہ پہلے ہی کر چکے ہیں، کم از کم اس کے خدوخال طے ہو چکے ہیں۔ ان کے بیان سے قبل خبر رساں ادارے رائٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکا نے نئی دہلی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ جلد روسی تیل کی درآمدات کے متبادل کے طور پر وینزویلا سے تیل کی خریداری دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ اور چین نے طویل المدتی شراکت داری پر اتفاق کرلیا، ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیاں بے اثر

واضح رہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث بھارت طویل عرصے سے ایران سے نمایاں مقدار میں تیل درآمد نہیں کر رہا، تاہم 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد مغربی پابندیوں کے نتیجے میں روسی تیل سستا ہونے پر بھارت اس کا بڑا خریدار بن گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اگست میں روسی تیل کی خریداری روکنے کے لیے بھارت پر درآمدی محصولات 50 فیصد تک بڑھا دیے تھے اور اس ماہ کے آغاز میں خبردار کیا تھا کہ اگر بھارت نے روس سے تیل کی خرید کم نہ کی تو ٹیرف مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ تاہم جنوری میں امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے عندیہ دیا تھا کہ بھارتی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف ہٹایا جا سکتا ہے، کیونکہ بھارت نے روسی تیل کی خرید میں نمایاں کمی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 50 فیصد ٹیرف کی وجہ روسی تیل نہیں مودی کی ہٹ دھرمی بنی، سابق گورنر اسٹیٹ آف انڈیا کا دعویٰ

ٹرمپ نے مارچ 2025 میں وینزویلا سے تیل خریدنے والے ممالک، بشمول بھارت، پر بھی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، تاہم رواں ہفتے امریکا نے وینزویلا کی تیل کی صنعت پر بعض پابندیاں نرم کر دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟