کالعدم بی ایل اے بھارت کی پراکسی ہے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھارت کی پراکسی ہے، ان شا اللہ تعالیٰ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بھی وہیں بھیجیں گے جہاں دہشتگردوں کو بھیجا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گرفتار شدہ دہشتگردوں کے انکشافات سے ثابت ہوتا کہ دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) انسانی حقوق کا لبادہ اوڑھ کر دہشتگردی میں ملوث ہے اور شہری آبادی، مزدوروں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں حالیہ منظم دہشتگرد حملے کو سیکیورٹی فورسز نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے اور دہشتگرد بے شمار لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ دہشتگردوں کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام اور معاشی تباہی کی طرف دھکیلنا ہے، جبکہ ملک گزشتہ 2 برس میں معاشی کھنڈرات سے نکل کر بہتری کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور کالعدم بی ایل اے ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں۔

خواجہ آصف کے مطابق بی ایل اے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی کالعدم تنظیم ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے بیانات اور دستیاب انٹیلی جنس معلومات سے بھارت کے کردار کی نشاندہی ہوتی ہے، جبکہ دہشتگردوں کے روابط بھارت اور افغانستان میں موجود ہینڈلرز سے بھی ملتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے 12 مختلف واقعات پیش آئے، جن میں نوشکی، دالبندین اور ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ 2 مقامات پر خواتین کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کیا گیا، پسنی میں مارے جانے والی خودکش بمبار بھی خاتون تھی، جبکہ کراچی میں ایک ناکام خودکش بمبار نے اعترافِ جرم کیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کلیئرنس آپریشن میں مصروف ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ 2 دنوں میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرسکتی ہے، تاہم ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے 11 جوان شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے ناکام، 2 روز میں 3 خودکش بمباروں سمیت 133 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان شہید

خواجہ آصف نے دہشتگردوں کی جانب سے لاپتا افراد کے بیانیے کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا استعمال عوام کو گمراہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے تمام صوبوں میں امن کا قیام قومی ایجنڈا ہے اور دہشتگردوں کو آنے والے دنوں میں مزید سخت جواب دیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت ماضی میں بھی فارن فنڈنگ کے ذریعے شہریوں اور سرکاری ملازمین کو نشانہ بناتا رہا ہے، تاہم پاکستان پوری قوت سے دہشتگردی کے خلاف کھڑا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے جو بھی کرنا پڑا کیا جائے گا اور دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

یہ ہمیں غیرمستحکم کرسکتے ہیں مگر ایک انچ بھی زمین نہیں لے سکتے، ہم ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘