پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی برآمدات دوست پالیسیوں کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم کی جانب سے ٹاپ ایکسپورٹرز کو اعزازات دینے کے اقدام کو برآمدی شعبے پر اعتماد کے واضح اظہار سے تعبیر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا ٹیکسٹائل شعبے کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ

کونسل نے وزیراعظم اور وزیر تجارت جام کمال خان کے ایکسپورٹ لیڈ گروتھ وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل کونسل فواد انور نے کہاکہ مشکل معاشی حالات میں حکومت کی جانب سے ایکسپورٹس کو مارکیٹ بیسڈ سپورٹ فراہم کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

ان کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں برآمدی صنعت پر مالی دباؤ کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

پی ٹی سی نے ایکسپورٹ ری فنانس فیسلٹی میں کمی کو حکومت اور اسٹیٹ بینک کے درمیان بہترین پالیسی ہم آہنگی کا نتیجہ قرار دیا۔

فواد انور نے صنعتی بجلی کے ٹیرف میں کراس سبسڈی کے خاتمے پر وزیراعظم اور حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

چیئرمین پی ٹی سی کا کہنا تھا کہ وزیر تجارت جام کمال خان کی قیادت میں برآمدی شعبے کو عملی سہولت کاری فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: برآمدات میں کمی پر پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا اظہار تشویش

انہوں نے بھارت اور یورپی یونین کے معاہدے کے حوالے سے کہا کہ خوف کی بجائے مسابقتی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے حکومت کے ساتھ مل کر پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ میں اضافے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘