پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل میں قید خواتین سے ناروا سلوک کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمیٹی9 مئی کے واقعات میں ملوث گرفتار خواتین کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کی تحقیقات کے لیے 2کمیٹی تشکیل دی ہے جو ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن پر مشتمل ہے۔
ڈی سی لاہور اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کریں گی اور جیل میں قید خواتین سے ملاقاتیں کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ جیلوں میں قید خواتین پر تشدد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جیل میں خواتین سے زیادتی کے الزامات صرف پراپیگنڈا ہیں، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی