فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کے اہم ریمارکس، عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کے لیے صرف 2 دن کی مہلت دے دی، جس سے عمران خان کے لیے یہ معاملہ ایک مرتبہ پھر سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فارن فنڈنگ کی طرح توشہ خانہ کیس بھی ختم ہو جائے گا : عمران خان

سماعت بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں ہوئی، جہاں اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک بھی پیش ہوئے۔

جج نے استفسار کیاکہ ایف آئی اے ابھی تک چالان کیوں مکمل نہیں کر سکی۔ واثق ملک نے جواب دیا کہ متعلقہ ملک سے رائے لینے کے لیے خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔

جج نے اس معاملے پر سخت ریمارکس دیے کہ یہ کیس 2022 سے زیرِ سماعت ہے اور ابھی تک اس پر مناسب توجہ نہیں دی گئی۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کو ہدایت دی کہ وہ 2 دن میں اپنی کارکردگی دکھائیں، ورنہ تفتیشی افسر کے لیے شوکاز نوٹس اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرنے کا حکم جاری کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر واثق ملک نے درخواست کی کہ عدالت ایک ہفتے یا 10 دن کی مہلت دے تاکہ چالان مکمل کیا جا سکے اور فی الحال شوکاز نوٹس جاری نہ کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

جج عبدالغفور کاکڑ نے کہاکہ وہ درخواست کو دیکھ لیں گے اور عدالت نے سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟