پنجاب میں بسنت: 4 مزید اضلاع کو پتنگ سازی کی اجازت مل گئی

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں 6 تا 8 فروری کو ہونے والی بسنت کی تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کا جوش، پتنگوں اور ڈور کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مزید 4 اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دے دی ہے۔

ترجمان کے مطابق فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں قابل اجازت پتنگ سازی کے مواد کی تیاری کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ اجازت حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت دی گئی ہے۔

ان چاروں اضلاع میں پتنگ سازی کرنے والے مینوفیکچررز کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ رجسٹریشن کروانا ہو گی جبکہ تمام مینوفیکچررز حکومت پنجاب کے ای بز پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کے پابند ہوں گے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ رجسٹرڈ مینوفیکچررز صرف کائٹ فلائنگ رولز کے مطابق پتنگ اور ڈور تیار کر سکیں گے اور یہ سامان صرف لاہور میں رجسٹرڈ ٹریڈرز یا سیلرز کو فروخت کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیے: پنجاب میں بسنت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کا اعلان

تیار کردہ پتنگیں اور ڈور صرف لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو استعمال کے لیے فروخت کی جا سکیں گی۔ ان 4 اضلاع میں تیار کیا گیا پتنگ بازی کا سامان لاہور کے علاوہ کسی اور ضلعے میں فروخت یا استعمال نہیں ہو گا۔

مزید بتایا گیا کہ فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں صرف مینوفیکچررز کی رجسٹریشن کی اجازت ہو گی جبکہ ٹریڈر یا سیلر کے طور پر رجسٹریشن کی اجازت نہیں دی گئی۔

چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کابینہ کی منظوری کے مطابق انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر، چھتوں کا کرایہ 10 لاکھ روپے تک پہنچ گیا

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ بسنت کی اجازت صرف لاہور کے لیے اور صرف 6، 7 اور 8 فروری کو دی گئی ہے اور مقررہ تاریخوں سے قبل یا پنجاب کے کسی اور ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟