عازمین حج ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب کے حج ویزا کے لیے اپنی بائیو میٹرک معلومات جلد از جلد مکمل کریں۔
مزید پڑھیں: حج ویزا کے لیے سعودی بائیو میٹرک لازمی، گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے، وزارت مذہبی امور
ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ حج ویزا کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے اور بائیو میٹرک مکمل نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ عازمین موبائل ایپ ’سعودی ویزہ بائیو‘ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں اور اس کے لیے ضرورت پڑنے پر متعلقہ بینک برانچ سے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
اگر ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل نہ ہو سکے تو عازمین 8 فروری سے قبل قریبی سعودی تاشیر سینٹر میں بائیو میٹرک کروا سکتے ہیں۔
سعودی تاشیر سینٹرز کے اوقات پیر تا جمعہ، دن 1 بجے سے 5 بجے تک مقرر ہیں اور ترجمان نے تاکید کی ہے کہ زحمت سے بچنے کے لیے صرف مقررہ اوقات میں ہی سینٹر کا دورہ کریں۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کا عرفاتِ جبل پر زائرین کے لیے آگاہی اور رہنمائی پروگرام جاری
ترجمان کے مطابق مزید معلومات کے لیے عازمین حج ’پاک حج 2026‘ موبائل ایپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔














