حج ویزا کے لیے اپنی بائیو میٹرک معلومات جلد از جلد مکمل کریں، عازمین کو ہدایت

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عازمین حج ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب کے حج ویزا کے لیے اپنی بائیو میٹرک معلومات جلد از جلد مکمل کریں۔

مزید پڑھیں: حج ویزا کے لیے سعودی بائیو میٹرک لازمی، گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے، وزارت مذہبی امور

ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ حج ویزا کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے اور بائیو میٹرک مکمل نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ عازمین موبائل ایپ ’سعودی ویزہ بائیو‘ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں اور اس کے لیے ضرورت پڑنے پر متعلقہ بینک برانچ سے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

اگر ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل نہ ہو سکے تو عازمین 8 فروری سے قبل قریبی سعودی تاشیر سینٹر میں بائیو میٹرک کروا سکتے ہیں۔

سعودی تاشیر سینٹرز کے اوقات پیر تا جمعہ، دن 1 بجے سے 5 بجے تک مقرر ہیں اور ترجمان نے تاکید کی ہے کہ زحمت سے بچنے کے لیے صرف مقررہ اوقات میں ہی سینٹر کا دورہ کریں۔

مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کا عرفاتِ جبل پر زائرین کے لیے آگاہی اور رہنمائی پروگرام جاری

ترجمان کے مطابق مزید معلومات کے لیے عازمین حج ’پاک حج 2026‘ موبائل ایپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں