9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، سینیٹرز پاکستان تحریک انصاف

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری املاک اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے سینیٹرز فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ، سیمی ایزدی، ڈاکٹر زرقا تیمور، ڈاکٹر ہمایوں، فلک ناز چترالی اور سینیٹر سیف اللہ نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعے کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ ہمارے خاندانوں کا تعلق فوج سے ہے ہم ان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

سینیٹر فیصل سلیم نے نے کہا کہ ہم نے سینیٹ میں ایک قرارداد جمع کرائی تھی جس میں 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی گئی، دفاعی تنصیبات اور سرکاری املاک کو نشانہ بنایا گیا جس پر بحیثیت قوم ہم بہت شرمندہ ہیں۔

سینیٹر سیمی ایزدی نے کہا کہ میرا خاندان آرمی سے تعلق رکھتا ہے، ہم تصور بھی نہیں کر سکتے کہ کوئی آرمی تنصیبات پر حملہ کرے، جو لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے۔

سینیٹر فلک ناز نے کہا کہ 9 مئی کا دن میری زندگی کا سب سے منحوس دن ہے، اسی دن میں نے اپنے والد کو کھویا ہے، اور اسی دن پاکستان کے شہدا کی یادگار اور املاک کو نقصان پہنچانے کی کوش کی گئی ہے، جس کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

’میرا بھائی فوج میں حاضر سروس ہے، اور بھتیجے نے فوج میں رہتے ہوئے قوم کے لیے جان دی۔‘

سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور اس کے بعد باقی سب  کچھ آتا ہے۔ واقعے میں ملوث لوگوں کو سزا ملنی چاہیے لیکن جو لوگ بے گناہ ہیں ان کو رہا کیا جانا چاہیے، اور ملٹری کورٹس کے بجائے سول عدالتوں میں مقدمے چلنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے اس دن پریس کانفرنس کی جس پر تشویش ہے، جیل میں خواتین کے ساتھ جو ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی