بسنت: لاہور میں ڈرون سے نگرانی، چھتوں کی رجسٹریشن اور زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بسنت کے موقع پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

کمشنر لاہور مریم خان کے مطابق 6، 7 اور 8 فروری کو ہونے والے بسنت کے تہوار کے لیے ڈرون کیمروں کے ذریعے چھتوں کی انسپیکشن جاری ہے، جبکہ ہر اس چھت کا رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جہاں پتنگ بازی کی میزبانی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: بسنت کی آمد پر ٹریفک پولیس کی تیاریاں، 7 لاکھ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز نصب

کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ کوئیک ریسپانس ٹیمیں ہر میزبان مقام اور روف ٹاپ پر این او سی کی جانچ کریں گی اور کسی بھی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

انتظامیہ کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق صرف وہی چھتیں پتنگ بازی کے لیے رجسٹرڈ ہو سکیں گی جو طے شدہ ضوابط پر پورا اتریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت مخصوص تعداد سے زائد افراد کے اکٹھ کے لیے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

’شہریوں کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے، جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔‘

مزید پڑھیں: 8 فروری: نوجوان بسنت منائیں گے یا ہڑتال کریں گے؟

کمشنر مریم خان کے مطابق بسنت کے ضابطہ اخلاق اور قوانین سے متعلق تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم بھی جاری ہے تاکہ نوجوان نسل میں ذمہ دارانہ رویے کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریڈ زون سمیت لاہور کے تمام علاقوں میں سیل پوائنٹس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور ان کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اب تک 2 ہزار 276 سے زائد سیلرز کو این او سی جاری کیے جا چکے ہیں۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ باشعور اور ذمہ دار شہری، مؤثر انتظامی کاوشوں کے ساتھ مل کر بسنت جیسے خوبصورت تہوار کے محفوظ اور مثبت احیا کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

پاکستان کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی مذمت، جنگی جرم قرار

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟