چین کا 2030 تک چاند کے سفر کا عزم

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین سنہ 2030 تک اپنے خلابازوں کو چاند پر بیجھنے کا ارادہ رکھتا ہے جو خلائی دوڑ میں ایک نئی پیش رفت ہو گی۔

چین کی خلائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لِن ژیکیانگ نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں چین کے نئے ہدف کا اعلان کیا لیکن کوئی مخصوص تاریخ نہیں بتائی۔

امریکا کا ارادہ بھی2025تک خلا بازوں کو چاند کی سطح پراتارنا ہے۔

خلائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ چین اپنے اضافی ماڈیول کے ساتھ اپنے چکر لگانے والے عملے کےخلائی اسٹیشن کو بڑھانے کا ارداہ رکھتا ہے۔

Shenzhou16 کرافٹ پر سوار 3افراد پر مشتمل عملہ منگل کو تیانگونگ اسٹیشن کی طرف روانہ ہو گا۔
چاند کا سفر کرنے والے اس نئے عملے میں پہلی بار ایک شہری بھی شامل ہے۔عملے کے تمام سابقہ ارکان ملک کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کےعسکری وِنگ پیپلز لبریشن آرمی میں رہ چکے ہیں۔

بیجنگ کے اعلیٰ ایرو اسپیس رسرچ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسرگوئی ہائی چیو مشن کمانڈر جینگ ہائیپنگ اور خلائی جہاز کے انجینیئرزویانگ زو کے ساتھ Payloadماہر کے طور پر شامل ہوں گے۔

2003میں چین کے پہلے انسان بردار خلائی مشن نے اسے سابقہ سویت یونین اور امریکا کے بعدکسی شخص کو خلا میں بیھجنے والا تیسرا ملک  بنا دیا۔

بین الااقوامی خلائی اسٹیشن سے خارج ہونے کے بعد چین نے اپنا اسٹیشن بنایا جس کی بڑی وجہ چینی خلائی پروگراموں کےPLAسے گہرے تعلقات پر امریکی اعتراضات تھے۔

دو بڑی معیشتیں اور سفارتی اور فوجی اثرورسوخ کے حریف چین اور امریکا کے درمیان خلا کومقابلے کے حوالے سے ایک نئے علاقے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

2025کے آخر تک ناساجو خلا باز چاند پر بھیجے گا اس کا مقصد قطب جنوبی کے لیے ہوگا جہاں مستقل طور پرگڑھے کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ منجمد پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔

چاند پر مستقل عملے کے اڈوں کے منصوبوں پر بھی دونوں ممالک غور کر ہے ہیں جس سے چاند کی سطح پر حقوق اور مفادات کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

امریکی قانون دونوں ممالک کے درمیان خلائی پروگراموں کے درمیان تعاون پر سختی سے پابندی لگاتاہے۔

دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکی تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp