واٹس ایپ نے صارفین کو یہ کنٹرول دے دیا ہے کہ وہ اپنے اواتار اسٹیکرز کو کس کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان
اگر آپ نے اواتار بنایا ہے تو آپ کو ایک پرائیویسی سیٹنگ نظر آئے گی جسے اواتار اسٹیکرز کہا جاتا ہے۔ اس سیٹنگ کا مقصد یہ ہے کہ آپ یہ فیصلہ کر سکیں کہ کون لوگ آپ کے ایواتار اسٹیکرز کو چیٹ میں اپنے اسٹیکرز کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔
ڈیفالٹ طور پر یہ سیٹنگ ’مائی کنٹیکٹس‘ پر مقرر ہوتی ہے۔ اس کو تبدیل کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کریں:
More (3 عمودی نقاط) > Settings > Privacy > Avatar Stickers پر جائیں۔
یہاں آپ 3 اختیارات میں سے کوئی بھی منتخب کر سکتے ہیں: My Contacts, Selected Contacts یا Nobody۔
My Contacts: اس کا مطلب ہے کہ آپ کے تمام محفوظ شدہ رابطے آپ کے اواتار اسٹیکرز کو اپنے اسٹیکرز کے ساتھ چیٹ میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ شخص بھی آپ کو اپنے رابطوں میں محفوظ کرے۔
مزید پڑھیے: واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان
Selected Contacts: اس کا مطلب ہے کہ آپ مخصوص رابطوں کو منتخب کر سکتے ہیں جو آپ کے اسٹیکرز کو چیٹ میں استعمال کر سکیں۔ اس صورت میں بھی ضروری ہے کہ وہ شخص آپ کو اپنے رابطوں میں محفوظ کرے۔
Nobody: اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی شخص آپ کے اواتار اسٹیکرز کو اپنے اسٹیکرز کے ساتھ استعمال نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ پروفائلز کو مزید منفرد بنانے کے لیے ‘کور فوٹو’ فیچر شامل کرنے کا اعلان
یہ سیٹنگ آپ کے اواتار اسٹیکرز کے استعمال پر مکمل کنٹرول فراہم کرتی ہے اور آپ کی پرائیویسی کو یقینی بناتی ہے۔













