پی ٹی آئی خواتین ونگ کی نائب صدر کنیز فاطمہ اور ایم این اے اسلم خان نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر کنیز فاطمہ اور ایم این اے اسلم خان نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی، اپنی پریس کانفرنس میں تحریک انصاف اور پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنیز فاطمہ نے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ذاتی طور پر 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، تحریک انصاف کو 13 سال دیے ہیں لیکن سب سے پہلے پاکستان ہے۔

کنیز فاطمہ نے کہا کہ سیاست سے علیحدہ ہو کر اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتی ہوں۔ اس لیے تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔

’جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ریاستی اداروں پر حملہ کرنا اور اشتعال انگیز احتجاج کسی سیاسی جماعت کو زیب نہیں دیتا۔‘

دوسری جانب کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ایم این نے اسلم خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس طرح کی سازش کرنے والے عناصر کو سزا ملنی چاہیے، ہم پاک فوج کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مل کر کراچی کے لیے کام کیا اور کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp