انڈر 19 ورلڈ کپ: تھامس ریو کی سنچری، انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھامس ریو کی شاندار سنچری اور منظم ٹیم پرفارمنس کی بدولت انگلینڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 27 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دلچسپ مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سنچریاں اسکور کیں، تاہم فیصلہ کن لمحوں میں انگلینڈ بازی لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کے بین الاقوامی میڈیا حقوق فروخت، نیا ریکارڈ قائم

بلغاریو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے کپتان تھامس ریو نے 110 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ریو نے پاور پلے کے فوراً بعد 57 رنز پر آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی کے بعد کریز سنبھالی اور اننگز کو سنبھالا دیا۔

ریو اور کیلوب فالکنر کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 135 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، فالکنر نے 53 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ فالکنر کے آؤٹ ہونے تک انگلینڈ 195 رنز تک پہنچ چکا تھا۔ ریو 43ویں اوور تک وکٹ پر موجود رہے، تاہم ایک شاندار ڈائریکٹ ہٹ پر رن آؤٹ ہو گئے۔

278 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے نیتیش سیموئل نے محتاط آغاز کیا اور 83 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔ ان کی اولیور پیک کے ساتھ تیسری وکٹ پر 62 رنز کی شراکت بنی۔ سیموئل 25ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلوی کپتان اولیور پیک نے دباؤ میں عمدہ بیٹنگ کی اور سنچری مکمل کی، مگر دوسری جانب وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ 32ویں اوور میں اسکور 134 پر 5 وکٹیں تھا جو 43ویں اوور میں 207 پر 8 ہو گیا۔

46ویں اوور میں پیک نے مینی لمسڈن کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 22 رنز بنائے اور میچ کو ایک بار پھر سنسنی خیز بنا دیا۔ تاہم اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر چارلس لیکمنڈ آؤٹ ہو گئے اور واپسی کی امید دم توڑ گئی۔ پیک 47ویں اوور میں آخری بیٹر کے طور پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل: حارث رؤف اور فخر زمان لاہور قلندرز کا حصہ نہیں رہے، شاہین آفریدی برقرار

انگلینڈ نے 27 رنز سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں کھلاڑیوں نے کھیل کے جذبے کے تحت اولیور پیک سے مصافحہ کرنے کے بعد فتح کا جشن منایا۔ آخرکار تھامس ریو کی سنچری، اولیور پیک کی سنچری پر بھاری پڑ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے بارے میں سب سے بڑا غلط فہمی کیا ہے؟

غزہ کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں، ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان

اگلے 12 سے 18 ماہ میں لاکھوں ملازمین اپنی نوکریوں سے محروم ہو سکتے ہیں

وزیراعظم کا دورۂ امریکا: عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ