پی ایس ایل: حارث رؤف اور فخر زمان لاہور قلندرز کا حصہ نہیں رہے، شاہین آفریدی برقرار

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے لیے حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کردیا تاہم شاہین آفریدی بدستور ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ اسٹیلینز نے پی ایس ایل 11 کے لیے اسٹیو اسمتھ کو سائن کرلیا

پی ایس ایل 11 کے لیے فرنچائزز نے ریٹینشن کا اعلان کر دیا جس کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں پہلی بار بڑی تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے۔

حارث رؤف اور فخر زمان۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار روایتی ڈرافٹ سسٹم کی بجائے نیلامی پر مبنی ماڈل استعمال کیا جائے گا جس کے تحت ہر فرنچائز اب ہر کیٹیگری سے صرف ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہے جبکہ باقی کھلاڑی نیلامی کے ذریعے اپنی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے سیزن 11 کے لیے کپتان شاہین آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا۔ تاہم ٹیم نے حارث رؤف اور فخر زمان کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کر دیا۔

مزید پڑھیے: لاہور قلندر کو بڑا جھٹکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل 11 کھیلنے سے معذرت کرلی

لاہور قلندرز کی دیگر ریٹینشنز میں عبداللہ شفیق (ڈائمنڈ کیٹیگری)، سکندر رضا (گولڈ کیٹیگری) اور محمد نعیم (سلور کیٹیگری) شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘