وزیر زراعت علی حسن زہری نے بلوچستان کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا قیامت آگئی، علی مدد جتک نے بطور وزیر داخلہ بلوچستان حلف اٹھا لیا
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے علی حسن زہری نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ارسال کردیا۔
استعفے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وہ وقت کی کمی کے باعث زراعت کے معاملات پر توجہ نہیں دے سکے۔
مزید پڑھیے: بلوچستان کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان، کیا وزیراعلیٰ وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں؟
علی حسن زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کرسکا اس لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔














