5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر، ’طاقت کے زور پر کیے گئے قبضے کبھی عوامی جذبوں کو شکست نہیں دے سکتے‘

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ہر سال کی طرح رواں برس بھی 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف تقریبات اور پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ملک بھر میں ریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور یادگار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے آواز بلند کی جا سکے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین بھی کشمیریوں کے حق میں پیغامات دیتے نظر آتے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ 5 فروری اس ظلم کی یاد دلاتا ہے جب بھارت نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر ڈاکہ ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور پر کیے گئے قبضے کبھی بھی عوامی جذبوں کو شکست نہیں دے سکتے۔ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے۔

نور خان لکھتی ہیں کہ کشمیری دل پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

زیب نامی صارف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل طاقت کا استعمال نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد ہے۔ کشمیری عوام کی خواہشات کو بندوق کے زور پر نہیں دبایا جا سکتا۔ امن کی راہ صرف اور صرف منصفانہ استصوابِ رائے سے ہی نکلتی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ کشمیر کی جنت نظیر وادی دہائیوں سے ظلم و ستم کا شکار ہے لیکن اب یہ وادی مودی سرکار کی انتہا پسند سوچ اور غیر جمہوری اقدامات کی مزید متحمل نہیں ہو سکتی۔ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری خوابِ غفلت سے جاگے اور کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلائے۔

ایمن خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں انتہائی افسوسناک ہیں۔ 1989 سے اب تک 70 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی جبر کا شکار ہو کر شہید ہو چکے۔ دنیا کو اس فسطائیت پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں مختلف اجتماعات اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی جن میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ان کے حق خودارادیت کے لیے حمایت کا پیغام دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟