ترکیہ میں صدارتی انتخابات: بکری، بلی اور طوطا بھی مالکوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے آئے

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدارتی انتخابا ت میں کہیں طوطا اور بکری بھی اپنے مالکوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لیے آئے، تو کسی فرد نے بارہ سنگا کا روپ دھار رکھا تھا۔

صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے افراد مختلف طرح کے کرداروں میں ڈھل کر آئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ووٹ ڈالنے کے لیے طوطے کو ہاتھ پر بٹھائے کمرے میں داخل ہوتا ہے۔

اسی طرح ویڈیو میں ایک دلہن کو بھی ووٹ ڈالنے کے لیے آتے ہوئے دکھایا جاتا ہے تو دوسری طرف ایک شخص بارہ سنگا کا روپ دھارے ووٹ ڈالنے آتا ہے۔ ایک عورت کے کندھوں پر بلی براجمان ہوتی ہے، اسی طرح ایک پولنگ اسٹیشن میں ایک بکری اپنی مالکن کے ساتھ ووٹ ڈالنے آتی ہے۔

ووٹنگ کی نگرانی کرنے والا عملہ بھی ان ووٹروں کو پالتو جانوروں کے ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے اور ویڈیو بناتے دکھائی دیتا ہے۔

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے روایت کو جاری رکھتے ہوئے اپنے حامیوں میں پیسے اور کھلونے تقسیم کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں صدر رجب طیب اردوان تیسری مرتبہ صدرمملکت منتخب ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp