امریکا سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے جعلی اشتہارات کے خلاف سرگرم، اہم قانون متعارف

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 امریکا کے سینیٹرز نے ایک اہم قانون متعارف کرایا ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑھتی ہوئی جعلی اشتہارات کی لہر کو روکنا ہے۔ اس قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں پر یہ لازم ہوگا کہ وہ اس قسم کی سرگرمیوں کے خلاف “معقول اقدامات” کریں، ورنہ فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) قانونی کارروائی کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات دکھانے کا اعلان

امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر مورینو نے کہا، ’ہم یہ نہیں دیکھ سکتے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کے کاروباری ماڈلز جان بوجھ کر امریکی عوام کو نشانہ بنانے والے اسکیمز کو فروغ دیتے رہیں۔‘

اس قانون کی حمایت امریکی بینکرز ایسوسی ایشن اور صارفین کے حقوق کے اداروں نے بھی کی ہے، اس اقدام کے تحت اشتہاردینے والوں کے لیے حکومت کی جانب سے جاری شناختی کارڈ یا کاروبار کے قانونی اسٹیٹس کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

یہ قانون ایسے متعدد رپورٹس کے بعد پیش کیا گیا ہے جن میں انفرادی صارفین اور حکومتی اداروں دونوں کو ہدف بناتے ہوئے اسکیمز کی نشاندہی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے تھریڈز پر اشتہارات شروع کرنے کا اعلان کردیا، مونیٹائز کی جانب اہم قدم

یہ قانون ایسے وقت میں آیا ہے جب میٹا نے عالمی سطح پر ریگولیٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا اسکیمز کے خلاف اقدامات کو تسلیم کیا ہے۔

تاہم حال ہی میں سامنے آنے والے اندرونی دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ میٹا نے ایک عالمی ’ریگولیٹری پلے بک‘ تیار کی تھی جس کا مقصد اشتہاردینے والوں کی تصدیقی ضروریات کو سست یا کمزور کرنا تھا تاکہ آمدنی کو تحفظ دیا جاسکے۔

میٹا کے ترجمان کے مطابق یہ تصدیقی اقدامات ’کامل حل‘ نہیں ہیں اور کمپنی ریگولیٹرز کے ساتھ مل کراسکیمز کے خلاف کام کررہی ہے، میٹا کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اس کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہیں تاکہ پلیٹ فارمز پر جعلی سرگرمیوں کو کم کیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟