ملتان سلطانز کی نیلامی کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے کہ ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی، یہ فرنچائز پی ایس ایل 2021 کی چیمپیئن ٹیم رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل ملتان فرنچائز کے لیے آخری موقع، نیا دور شروع ہونے والا ہے، محسن نقوی

اس سے 2 روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تکنیکی جانچ پڑتال کے عمل کی تکمیل کے بعد فرنچائز کے حصول کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے 5 بولی دہندگان کے نام جاری کیے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 14 جنوری 2025 کو باضابطہ طور پر ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق فروخت کرنے کے عمل کا آغاز کیا تھا اور دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں اور افراد سے بولیاں طلب کی تھیں۔

یہ عمل ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کی جانب سے فرنچائز سے علیحدگی کے اعلان کے بعد شروع ہوا، علی ترین نے پی سی بی کے ساتھ طویل عرصے سے جاری اختلافات کو علیحدگی کی وجہ قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 11: جیسن گلیسپی حیدرآباد فرنچائز کے ہیڈ کوچ مقرر

بعد ازاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ موجودہ معاہدہ 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے کے بعد بورڈ فرنچائز کا کنٹرول سنبھال لے گا، ابتدائی طور پر منصوبہ تھا کہ پی سی بی ایک سال تک ٹیم خود چلائے گا اور پھر 2027 میں نیلامی کی جائے گی۔

بعد ازاں پی سی بی نے دیگر فرنچائز نیلامیوں میں حاصل ہونے والی بلند بولیوں کے بعد ملتان سلطانز کی فروخت جلد کرنے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ ماہ جناح کنونشن سینٹر میں ہونے والی تاریخی نیلامی میں ایف کے ایس گروپ اور او زیڈ ڈیولپرز نے حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نئی فرنچائزز بالترتیب 1.75 ارب روپے اور 1.85 ارب روپے میں حاصل کی تھیں، جس کے بعد پی ایس ایل ٹیموں کی تعداد 8 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ کا مکمل نام سامنے آگیا

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟