عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت کب سے ملنے والی ہے، طارق فضل چوہدری نے بتادیا

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جمود ٹوٹنا شروع ہو گیا ہے اور آنے والے دنوں میں سیاسی معاملات میں بہتری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کی پھر کسی کو اجازت نہ ملی، بہنوں کا جیل کے قریب دھرنا، سیکیورٹی سخت

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ  8 فروری کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا بھی باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

اپوزیشن سے روابط، وزیراعظم شہباز شریف کا اہم فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جا کر ملاقات کریں گے۔ ان کے بقول اس رابطے کے لیے رانا ثنااللہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیے: ’سیاسی مخالفت کو سیاست تک رہنا چاہیے‘، طارق فضل چوہدری کی سیاسی حریف شعیب شاہین کی عیادت

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے کئی متنازع امور ایسے ہیں جنہیں بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور حکومت ان معاملات پر بیٹھ کر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

’احتجاج پی ٹی آئی کا حق ہے لیکن کاروبار بند نہیں ہونے دیں گے‘

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے تاہم حکومت کسی صورت دکانیں، کاروبار یا تعلیمی ادارے بند نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈی چوک کی سیاست اور احتجاج سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا اور کوئی بھی حکومت انتشار یا بدامنی کی اجازت نہیں دے سکتی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے کے حامی

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو احتجاج کے نام پر شہریوں کے آئینی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہری معمولاتِ زندگی جاری رکھیں گے، کاروبار کھلے رہیں گے اور بچے اسکول جاتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟