ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس معاملے پر اپنا دو ٹوک مؤقف اختیار کر لیا ہے اور کھیل میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان کو بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

اہم داخلی و خارجی امور پر گفتگو

وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے برادرانہ کردار ادا کیا۔

ان کے مطابق انہوں نے خود، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے مختلف مواقع پر ایرانی قیادت سے ملاقاتیں اور ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

ایران بحران: بات چیت کے ذریعے حل کی کوششیں

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ایران سے متعلق معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہوں اور خطے میں منڈلاتے خطرات کا خاتمہ ہو۔

مزید پڑھیے: پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کا ردعمل آگیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے جبکہ قطر، ترکیہ، مصر اور دیگر ممالک بھی اس سلسلے میں سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔

بلوچستان میں دہشتگردی، سیکیورٹی فورسز کا مؤثر جواب

وزیراعظم نے بتایا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں نے حملے کیے جن کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں 180 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

شہادتیں اور معصوم شہریوں کا قتل

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگرد حملوں میں 17 سیکیورٹی اہلکار اور 31 شہری شہید ہوئے جبکہ گوادر میں دہشتگردوں نے 5 بچوں اور خواتین کو بھی نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان بھارت میچ نہ ہونے سے بھارتی براڈکاسٹرز کو اربوں روپے کا مالی نقصان متوقع

انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔

دہشت گردی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں دشمن کو شکست دی گئی اور شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اور مزدوروں و بچوں کے قتل پر قوم شدید رنجیدہ ہے۔

کشمیر پر دوٹوک مؤقف اور داخلی تعاون

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور مشرقی ہمسائے اور خوارج کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ان سے ملاقات کی جس میں انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟