آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر پولیس کا بڑے پیمانے پر فلیگ مارچ

جمعرات 5 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس نے بڑے پیمانے پر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا۔ آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر منعقد ہونے والے اس مارچ کا مقصد عوام میں اعتماد اور احساسِ تحفظ پیدا کرنا تھا، جبکہ پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات نے وفاقی دارالحکومت میں محفوظ ماحول کو یقینی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:3 فروری کو کن اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی؟ اسلام آباد پولیس کی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد پولیس نے جمعے کے روز سپورٹس کمپلیکس سے فلیگ مارچ کا آغاز کیا، جو مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے واپس سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس فلیگ مارچ میں پولیس کے جوانوں نے ہر سطح پر مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کا تحفظ اور امن و امان پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس قسم کے اقدامات سے عوام میں اعتماد اور تحفظ کا احساس بڑھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی پتنگ اور کیمیکل ڈور کی فروخت کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

فلیگ مارچ کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی موجودگی اور چیکنگ سے نہ صرف سکیورٹی کا مظاہرہ ہوا بلکہ شہریوں کو یہ پیغام بھی دیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں ہر وقت حفاظت کے لیے انتظامات موجود ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے اس موقع پر شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی تاکہ پولیس کے اقدامات مؤثر ثابت ہوں۔

یہ فلیگ مارچ آئی جی اسلام آباد کے احکامات کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اہم اقدام تصور کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کو خبردار کیا گیا بلکہ عوام کو یہ یقین دلایا گیا کہ ان کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب