نئے قانون پر دستخط: ’حکومت ٹریپ، فائدہ عمران کو‘ یا ’صدر نے ہتھیار پھینک دیے‘

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر پاکستان عارف علوی نے پیر کو عدالتوں کے اختیارات سے متعلق ایک قانون پر دستخط کیے تو پاکستانی ٹائم لائنز نے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

صدر کے دستخطوں کے بعد باقاعدہ قانون بن جانے والے بل کے مطابق اب نااہلی کا شکار ہونے والے افراد بڑے عدالتی بینچ کے سامنے نظرثانی کی اپیل دائر کر سکیں گے۔

قانون پر تبصرہ کرنے والے بہت سے افراد نے توقع ظاہر کی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کے سابق ساتھی جہانگیر ترین کو اپنی تاحیات نااہلی ختم کروانے کے لیے اس قانون سے فائدہ ملے گا۔

ماریانہ بابر نے اپنے سوالیہ تبصرے میں لکھا کہ ’کیا یہ جلد بازی ہے یا حکومت نے اسمارٹ موو کی ہے۔‘

پاکستانی عدالتوں میں زیر سماعت کیسز اور قانونی امور کی رپورٹنگ سے وابستہ رہنے والے ٹیلی ویژن میزبان مطیع اللہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پرانا قانون عدالت کے آٹھ ججوں کی طرف سے معطل ہونے پر پارلیمنٹ نے نیا قانون منظور کیا اور صدر عارف علوی نے بھی ہتھیار پھینکتے ہوئے اس پر دستخط کر دیے۔‘

اسی گفتگو کے دوران سید منور عالم نے اپنے تبصرے میں ایک الگ خیال پیش کرتے ہوئے لکھا تو اسے چیف جسٹس اور صدر مملکت کی جانب سے ’حکومت کو ٹریپ‘ کرنے سے تعبیر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’عمران خان اب اگر نااہل کیا گیا تو سپریم کورٹ ایک نظرثانی اپیل پر اس فیصلہ کو فارغ کر دے گی، یہ بالکل ایسے ہے جیسے نیب ترامیم کا سب سے پہلا فائدہ عمران خان کو ہوا۔‘

نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے ممکنہ خاتمہ کا امکان رد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’جب تک بندیال ہے میاں صاحب کی بحالی کی اپیل فائل نہیں ہو سکتی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی