پاکستانیوں کے لیے لیبر ویزے جلد بحال ہو جائیں گے، یو اے ای کے سفیر نے تصدیق کردی

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کے سالم محمد سالم البواب الزیبی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے لیبر ویزے جلد بحال کیے جائیں گے، اس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

یہ بیان انہوں نے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن( پوئپا) کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران دیا، جس کی قیادت پوئپا چیئرمین سید رحمت علی شاہ کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ڈیڑھ سال میں کتنے پاکستانیوں کو یو اے ای کے ورک ویزے جاری ہوئے؟

وفد میں پوئپا کے سیکریٹری جنرل منیر صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ، چیئرمین کے اسپیشل اسسٹنٹ شکیل عباسی اور ایگزیکٹو ممبر طارق جاوید بھی شامل تھے۔

ملاقات میں پاکستانی مزدوروں کے یو اے ای میں روزگار سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر الزیبی نے تصدیق کی کہ پاکستانیوں کے لیے ورک ویزوں کے اجرا کے اقدامات جاری ہیں اور جلد اس میں پیشرفت متوقع ہے، جس سے پاکستانیوں کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مختلف شعبوں میں جاری ہے، جس میں ماہر افرادی قوت کی فراہمی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای ویزے پر پابندی، قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز نے اہم ہدایات جاری کردیں

انہوں نے پاکستانی مزدوروں کے یو اے ای کی ترقی میں کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں ملکی معیشت کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

پوئپا کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ نے سفیر کے سفارتی اقدامات کو سراہا اور دوبارہ اس بات پر زور دیا کہ یو اے ای کی تعمیراتی اور ترقیاتی صنعت میں پاکستانی مزدوروں کی اہمیت برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟